بلو چستان میں بلدیاتی انتخابات 2022کے سلسلے میں ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کیخلاف اعتراضات دائر کرنے کاوقت ختم

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) بلو چستان میں بلدیاتی انتخابات 2022کے سلسلے میں ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کیخلاف اعتراضات دائر کرنے کاوقت ختم ہو گیا، تفصیلات کے مطابق جمعرات کو ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کیخلاف اعتراضات دائر کرنے کا آخری دن تھا جبکہ آج 29 اپریل سے 6 مئی تک ریٹرننگ افسران اپیلوں پر فیصلے کریں گے اور7 مئی کو امیدواروں کی نظر ثانی شدہ لسٹیں اویزاں کی جائیں گی،9 مئی تک امیدوار دستبردار ہوسکیں گے جبکہ 10 مئی کو امیدواروں کو انتخابی نشانات دیئے جائیں گے اور 29 مئی کو کوئٹہ اور لسبیلہ کے علاوہ پورے بلوچستان کے تمام اضلاع میں پولنگ ہوگی۔


جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے