صدریا گورنر کے پاس کوئی راستہ نہیں بچا وہ مزید آئین شکنی نہیں کر سکتے، عطا تارڑ

لاہور (ڈیلی گرین گوادر) ن لیگی رہنما عطا تارڑ نے کہا ہے کہ اُمید ہے آج یا کل حلف برداری کی تقریب ہوگی، اُنہوں نے کہا اب صدر یا گورنر کے پاس کوئی راستہ نہیں بچا، وہ مزید آئین شکنی نہیں کر سکتے، گورنر پنجاب نے گورنر ہاؤس کو سازشوں کا گڑھ بنارکھا ہے۔

لیگی ہنما عطا تارڑ نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج عدالت نے صدر پاکستان کو تاکید کی ہے کہ آئین کی پاسداری میں اپنا کردار ادا کریں، اگر آئین کی پامالی ہوگی اور قانون پر عملدرآمد نہیں کیا جائے گا تو عدالتوں کا رخ کریں گے، افسوسناک بات ہے ہائیکورٹ کے پچھلے حکم پر صدر مملکت نے عملدرآمد نہیں کیا،

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ عدالت نے ہدایت کی ہے کل تک تقریب حلف برداری ہونی چاہیے، آج آئین کا بول بالا ہوا اور قانون کی عزت بحال ہوئی، گورنر پنجاب عزت سے گھر چلے جائیں 5 دن مزید رہنا چاہتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے