کوئٹہ شہر میں ترقیاتی عمل کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے،ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شہک بلوچ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شہک بلوچ نے کہا ہے کہ کوئٹہ شہر میں ترقیاتی عمل کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے ہر اس منصوبے پر کام کرینگے جس سے عوام کی مشکلات میں اضافہ نہ ہو‘ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرکوئٹہ سٹی فاروق عبداللہ‘ اسسٹنٹ کمشنر سریاب نثار لانگو‘ ڈی پی ڈی کوئٹہ ڈویلپمنٹ تحصیلدارز، نائب تحصیلدارز، تحصیل اسٹاف اور دیگر کے ہمراہ سریاب روڈ اور سبزل روڈ کی توسیع منصوبے کے معائنے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا‘ اس موقع پر انہوں نے سبزل روڈ اور سریاب روڈ توسیع کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیاگیا سبزل روڈاورسریاب روڈ توسیعی منصوبے میں حائل رکاوٹیں دور کرکے جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شہک بلوچ نے کہاکہ سریاب روڈ پر ٹریفک کا شدید دباؤ ہے کوئٹہ سمیت اندرون ملک کے جنوب سے آنے والی تمام ٹریفک سریاب روڈ سے ہوکر کوئٹہ میں داخل ہوتے ہیں جس سے عام لوگوں کو بھی مشکلات درپیش ہیں ضلعی انتظامیہ عوامی مشکلات سے بخوبی آگاہ ہے اس لئے ہماری کوشش ہے کہ جلد از جلد یہ پروجیکٹ مکمل ہو اور عوام کو سہولت میسر ہو۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے