چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا 37ویں وزیرخارجہ کی حیثیت سے حلف اٹھانا خوش آئند ہے، میر چنگیز خان جمالی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدر میر چنگیز خان جمالی،جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ،سیکرٹری اطلاعات سردارسربلند جوگیزئی نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو وزیر خارجہ کا قلمدان سنبھالنے پر ممبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اپنے نانا شہید ذوالفقار علی بھٹو اور والدہ شہیدمحترمہ بے نظیربھٹو کی طرح ملک کا وقار بحال کریں گے۔یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا 37ویں وزیرخارجہ کی حیثیت سے حلف اٹھانا خوش آئند ہے بلاول بھٹو زرداری کم عمر ترین وزیر خارجہ کے طور پر اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی صورت میں پاکستان کا مستقبل روشن ہے ان کی بحیثیت وزیرخارجہ تقرری کافیصلہ شہید بھٹوکی عظیم روایات کی امین ہے تاریخ اپنے آپ کو دہراتی ہے،شہید بھٹوکا نواسہ نانا کی طرح اپنا کیریئرشروع کررہاہے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری کی وفاقی کابینہ میں شمولیت جمہوریت کی فتح ہے اور پاکستان کے آئین،قانون اورپارلیمنٹ کی فتح ہے۔ آخر میں انہوں نے ایک مرتبہ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو بحیثیت وزیر خارجہ قلمدان سنبھالنے پرمبارکباد دیتے ہوئے امیدظاہر کی کہ وہ عوام کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے اور بحیثیت وزیرخارجہ پاکستان کا نام روشن کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے