پی ٹی آئی کا لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان
لاہور (ڈیلی گرین گوادر) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور ق لیگ کے اراکین صوبائی اسمبلی نے ہائی کورٹ کا فیصلہ چیلنچ کرنے کا اعلان کر دیا۔
پی ٹی آئی کے وکیل اظہر صدیق نے کہا کہ حمزہ شہباز کی حلف برداری کی درخواست پر فیصلے کے خلاف اپیل تیار کر لی ہے اور معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے اپیل رات 12 بجے سے پہلے دائر کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ آئین اور قانون کے خلاف ہے جبکہ ہائی کورٹ کے جانب سے حلف کی معیاد مقرر کرنا صدر اور گورنر کی عہدے کی توہین ہے۔وکیل اظہر صدیق نے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ کے پاس گورنر اور صدر کے خلاف کوئی بھی کارروائی کا اختیار نہیں جبکہ آئین کا آرٹیکل 248 مکمل صدر اور گورنر کو مکمل تحفظ فراہم کرتا ہے۔
واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے کل تک حلف لینے کا حکم دیا ہے۔لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ کل جمعرات تک گورنر خود یا کسی نمائندے کے ذریعے حلف لیں۔ حلف میں تاخیر آئین کے خلاف ہے۔عدالت کا حکم گورنر پنجاب کو فوری بھیجا جائے۔