پنجاب یونیورسٹی ہاسٹلز میں حساس اداروں کی کارروائی، مہمان کے طور پر آیا ہوا طالبعلم گرفتار
لاہور(ڈیلی گرین گوادر) پنجاب یونیورسٹی ہاسٹلز میں سی ٹی ڈی اور حساس اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے مہمان کے طور پر آئے ہوئے ایک طالبعلم کو حراست میں لے لیا۔
صوبائی دارالحکومت لاہور اور گردونواح میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی۔ پنجاب یونیورسٹی ہاسٹلز میں سی ٹی ڈی اور حساس اداروں نے ہاسٹلز میں مہمان کے طور پر آئے طالبعلم کو حراست میں لے لیا۔ زیر حراست طالبعلم براق اپنے کزن کے پاس پنجاب یونیورسٹی کے ہاسٹل نمبر سات میں آیا تھا۔ طالبعلم نے یونیورسٹی سکیورٹی کو اپنا نام بھی غلط بتا رکھا تھا۔
بلوچ طلبہ نے وائس چانسلر کے دفتر کے باہر احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ طالبعلم کو سی ٹی ڈی کے ساتھ کیوں جانے دیا تاہم یونیورسٹی انتظامیہ کا کہناہے کہ تمام سکیورٹی اداروں کے ساتھ تعاون کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔عید الفطر کی خریداری کا رش بڑھنے کے پیش نظر مارکیٹوں، شاپنگ مالز میں سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ سی پی او نے پنجاب اسمبلی، غیر ملکی قونصلیٹس، مالیاتی اداروں، اہم تنصیبات کی بھی سکیورٹی بڑھانے کی ہدایت کر دی۔ سٹی ٹریفک پولیس بھی ٹریفک کی روانی کے لیے متحرک ہے۔