وزیراعظم سے زرداری کی ملاقات، جمہوری استحکام کیلئے ملکر کام کرنے کا اعادہ

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) وزیراعظم شہباز شریف اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی ملاقات ہوئی، بلاول بھٹو، خواجہ آصف اور سعد رفیق بھی موجود تھے، ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، جمہوری استحکام اور سماجی بہبود کیلئے ملکر کام کرنے کا بھی اعادہ کیا گیا۔پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین کی وزیراعظم سے ہونے والی ملاقات میں شہباز شریف نے بلاول بھٹو کو وفاقی وزیر کے طور پر حلف لینے پر مبارک دی۔

ملاقات میں ملک میں جمہوریت کے استحکام اور سماجی بہبود کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ ملکر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا۔اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آئین کی بالادستی اور جمہوری عمل کا تسلسل ہی ملکی ترقی کا راز ہے، باہمی تعاون سے جلد ملک کو درپیش چیلنجز پر جلد قابو پا لیا جائے گا۔

قبل ازیں بلاول بھٹو زرداری کے وفاقی وزیر کے حلف کے ساتھ ہی صدر مملکت عارف علوی سے ون آن ون ملاقات بھی ہوئی، دونوں رہنماؤں کے درمیان آدھے گھنٹے سے زائد ملاقات رہی۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں مجموعی سیاسی صورتحال سمیت دیگر امور زیر بحث آئے، صدر مملکت کی جانب سے بلاول بھٹو زرداری کو وفاقی وزیر کا عہدہ ملنے پر مبارکباد گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے