فیصلہ میرٹ پر ہوگا، ہمیں نہیں دیکھنا باہر 5 بندے آئے یا 5 لاکھ، چیف الیکشن کمشنر

اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس میں چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیئے ہیں کہ ہمیں نہیں دیکھنا باہر 5 بندے آئے یا 5 لاکھ، فیصلہ میرٹ پر ہوگا، کمیشن کسی قسم کا پریشرلینے کو تیار نہیں ہے۔

تحریک انصاف کے فارن فنڈنگ کیس کی سماعت الیکشن کمیشن میں ہوئی، وکیل پی ٹی آئی انورمنصور اور اکبر ایس بابر کے وکیل پیش ہوئے۔وکیل پی ٹی آئی انورمنصور نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ جب تک باقی کیس نہیں آتے، پی ٹی آئی کیس نہیں چل سکتا، مجھے ملین ڈالرز کا حساب دینا ہے، میرے دلائل تو اب شروع ہوئے ہیں۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہاکہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے آرڈر کے پابند ہیں، دلائل اگرمتعلقہ ہیں تو بے شک 6 ماہ دلائل دیں، تاہم ہائیکورٹ نے عدالت نے کمیشن کو سماعت سے نہیں روکا ہے۔

الیکشن کمیشن میں اکبر ایس بابر کے وکیل نے کیس کے التوا پر اعتراض کیا ، اس پر چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ آپ نے پہلے بھی 8 سال کیس سنا ہے، کوئی فرق نہیں پڑتا کہ ہفتہ 2 تاخیر کرلیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے