جامعہ کراچی کے باہر چائینیر اساتذہ کو نشانہ بنانے کا واقعہ انتہائی قابل مذمت ہے ٗ میرعبدالقدوس بزنجو کا ویڈیو پیغام

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ جامعہ کراچی کے باہر چائینیر اساتذہ کو نشانہ بنانے کا واقعہ انتہائی قابل مذمت ہے کمزوروں مہمانوں اور اساتذہ کو مارنا بلوچ رویات کے منافی ہے اس طرح کا واقعہ ہم نے پہلی مرتبہ دیکھا ہے۔اپنے ایک ویڈیو پیغام میں وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ نبی کریمؐ کا فرمان ہے علم حاصل کرو چاہے تمہیں چین جانا پڑئے اسلام میں تعلیم کی بے انتہا اہمیت ہے،اس سے قبل بھی اساتذہ اور انجینئرز کو دہشتگردی کا نشانہ بنایا گیاایسے اقدامات بلوچ دوستی نہیں بلکہ قوم دشمنی ہے۔وزیراعلی بلوچستان نے کہا کہ ایسے اقدامات بلوچ قوم کو دیوار سے لگانے کا باعث بن رہے ہیں پہلے بھی گوادر میں چائینیز انجئینرز کو نشانہ بنایا گیا تھا اس وقت بھی چائینیز حکام نے سی پیک اور گوادر میں بلوچستان کی ترقی کا بھر پور ساتھ دینے کا اعادہ کیاہم دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں جس میں ہم کامیاب ہونگے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے