ایران سے آنے والی بجلی کی ٹرانسمیشں لائن فنی خرابی کے باعث بند ہوگئی،کیسکو
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے ترجمان نے کہا ہے کہ بْدھ کے روز سہ پہر ہمسایہ ملک ایران کی طرف سے132kV جیکی گور مین ٹرانسمیشن لائن فنی خرابی کے باعث بند ہوگئی جسکے نتیجے میں مکران کے تینوں اضلاع کے مند،تْمپ،تربت، ہوشاب، پنجگور،پسنی،اورماڑہ،جیونی،گوادرانڈسٹریل،گوادر ڈیپ سی پورٹ اور گوادر گرڈاسٹیشنز کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگء۔ اس دوران کیسکو حکام نیایرانی حکام سے بجلی کی بحالی کے لئے رابطہ کیا جس پر ایرانی حکام نے جلد بجلی بحالی کی یقین دہانی کرائی۔ترجمان نے مزید کہا کہ فنی خرابی کی درستگی کے بعدہمسایہ ملک ایران کی جانب سے 132Kvجیکی گور۔مند ٹرانسمیشن لائن سے بجلی کی فراہمی بدھ کے روز شام 4:47 منٹ پر 30 میگا واٹ جبکہ شام 7بجے تک 80 میگاواٹ تک بجلی کی فراہمی بحال ہوگء جسکے بعدمکران کے تینوں اضلاع کیچ تْربت،گوادر اور پنجگور کے تمام علاقوں کو بجلی کی سپلائی مکمل طور پر بحال ہوگء ہے اور اب مکران کے تمام علاقوں کو معمول کے مطابق بجلی کی فراہمی جاری ہے۔توقع ہے کہ جلد بجلی کی فراہمی100میگا واٹ ہوجائے گی۔تاہم اس دوران ایران سیبجلی کی بندش پرکیسکو نے مکران کیصارفین کو پیش آنے والی زحمت پرسے معذرت کی ہے۔