وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی کراچی یونیورسٹی بم دھماکے کی مذمت اورقیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہارافسوس
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کراچی یونیورسٹی کیمپس کے باہر بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہارکیا ہے۔ یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں وزیراعلیٰ میرعبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ بزدل دہشتگردوں نے ایک بار پھر ملکی سلامتی اور امن پر وار کیا ہے درس و تدریس سے وابستہ چائنیز شہریوں کو نشانہ بنانا قابل افسوس ہے۔انہوں نے جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی اوردزخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔