موجودہ حکومت وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں میرٹ اور شفا فیت کی پالیسی پر عمل پیر ا ہے،میر ضیاء لانگو

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) صوبائی مشیر داخلہ و قبائلی امور و پی ڈی ایم اے میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں میرٹ اور شفا فیت کی پالیسی پر عمل پیر ا ہے صوبہ کی ترقی و خوشحالی کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے اپنے ایک بیان میں صوبائی مشیر داخلہ و قبائلی امور میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا کہ صوبے کی عوام کو درپیش مسائل کے حل،روز گار کی فراہمی،تعلیم اور صحت کی سہولیات کی فراہمی صوبائی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے کسی کو بھی مایوس نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کے وڑن کے عین مطابق عوام دوست پالیسیاں مرتب کی جارہی ہیں جس کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں اور عوام آن ثمرات سے بہرہ مند ہورہے ہیں۔صوبائی مشیر نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے بلوچستان کو قدرتی وسائل اور قیمتی معدنیات سے مالامال کررکھا ہے ان وسائل کو اپنے عوام پر خرچ کرنے کیلئے وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے ٹھوس بنیادوں پر بھی اقدامات کا آغاز کردیا گیا ہے جس سے صو بہ بھر میں روزگار کے وسیع مواقع میسر آئیں گے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو موجودہ صورتحال میں تمام شعبوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کیلئے اپنے وسائل سے بڑھ کر اقدامات کر رہے ہیں،صوبائی مشیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کیتمام ارکان ایک پلیٹ فارم پر وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں متحد ہیں انہوں نے کہا کہ ایسا کوئی قدم نہیں اٹھائیں گے جس سے صوبے کی ترقی، خوشحالی میں کوئی رکاوٹ آئے ہمیں اپنے صوبے اور عوام کی ترقی و خوشحالی عزیز ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے