عید کے بعد پارٹی کی مرکزی قیادت سے صوبائی قیادت ملاقات کر کے اہم فیصلے کریگی ٗشیخ جعفر خان مندوخیل

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنماء سابق صوبائی وزیر شیخ جعفر خان مندوخیل نے کہا ہے کہ وزیراعظم میاں شہباز شریف کا دور ہ کوئٹہ بلوچستان کے عوام اور پارٹی کارکنوں کے لئے حوصلہ افضاء ہے مسلم لیگ(ن) میں صوبے کی قدآور سیاسی و قبائلی شخصیت کوشامل کر کے پارٹی کو مضبوط بنائیں گے عید کے بعد پارٹی کی مرکزی قیادت سے صوبائی قیادت ملاقات کر کے اہم فیصلے کریگی۔ یہ بات انہوں منگل کو مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، شیخ جعفر خان مندوخیل نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کے صدر وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے کوئٹہ کے دورہ کر کے عوامی اہمیت کے حامل مسائل کو حل کروانے کی یقین دہانی کروائی ہے انکی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات کے باعث صوبے کے دیرینہ اور حل طلب مسائل کے خاتمے میں پیش رفت ہوگی انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے دورے سے صوبے کے عوام کو احساس اپنائیت ہوا ہے ساتھ ہی پارٹی کے کارکنوں کو بھی حوصلہ ملا ہے کہ وہ مزید محنت اور لگن کے ساتھ پارٹی پیغام کا پرچار کریں میاں شہباز شریف کے دورے کے موقع پر انہیں پارٹی کی صورتحال سے متعلق آگاہی بھی حاصل ہوئی ہے جبکہ عید کے بعد پارٹی کی مرکزی قیادت صوبائی قیادت کی مشاورت سے اہم فیصلے کریگی انہوں نے کہا کہ عید کے بعد مسلم لیگ(ن) صوبے میں سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کریگی اور عوام سطح پر جائیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں اہم اور قدر آور سیاسی و قبائلی شخصیات سے رابطہ کر کے انہیں پارٹی میں شمولیت کرنے کی دعوت دیں گے تاکہ پارٹی میں قدر آور شخصیات کی آمد سے پارٹی مزید مضبوط ہو اور آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ(ن) صوبائی اسمبلی میں ایک وزن کے ساتھ جائے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) بلوچستان میں جو خلاء آیا ہے اب پارٹی قیادت اور کارکنوں کے ملکر اسے پر کرنا ہے پارٹی کی صوبائی رہنماء تمام سرگرمیوں میں خود حصہ لیکر پارٹی کو فعال اور مضبوط بنائیں گے ہماری کوشش ہے کہ بلوچستان کو مسلم لیگ(ن) کا مضبوط گڑھ بنایا جائے انہون نے کہا کہ مسلم(ن) آج ملک کی سب بڑی سیاسی جماعت ہے بلوچستان پارٹی حالات اور منظم قیادت نہ ہونے کے بعد باعث کمزور ہوئی ہے میاں نواز شریف کی قیادت اور میاں شہباز شریف سربراہی میں پارٹی کو بھر پور انداز میں فعال اور مضبوط بنائیں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے