شہریوں کا تحفظ اور ان کے ساتھ خیر خواہی ریاست کا فرض ہے ، فرح عظیم شاہ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)ترجمان حکومت بلوچستان فرح عظیم شاہ نے وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان کے حالیہ دورہ کوئٹہ کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ ان کے دورے سے بلوچستان میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو گا خصوصاً کراچی تا کوئٹہ ڈیول کیرج روڈ کے سنگ بنیاد کے افتتاح ہے کیونکہ اس سڑک پر ہونے والی حادثات میں اب تک بلا شبہ کئی قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہیں اور سیکڑوں لوگ معذور ہو چکے ہیں انہوں نے کہا کہ آئے دن حادثات میں قیمتی جانیں ضائع ہونے کی وجہ سے عوام نے اس سڑک کو خونی روڈ اور قاتل روڈ کا نام دے دیا ہے دو رویہ سٹرک کی تعمیر سے بلوچستان میں ترقی اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔ ترجمان حکومت بلوچستان کا کہنا تھاکہ موجودہ صوبائی حکومت نے وزیر اعلی بلوچستان کی قیادت میں بلوچستان کے اپنے دور حکومت میں بھرپور انداز میں ہر فورم پر بلوچستان کے لیے آواز اٹھائی ہے جو اس سے پہلے کی حکومت اٹھانے میں ناکام ہو چکی ہے ترجمان حکومت بلوچستان کا کہنا تھا کہ شہریوں کا تحفظ اور ان کے ساتھ خیر خواہی ریاست کا فرض ہے وزیراعظم پاکستان کا اس حوالے سے یہ کہنا معنی خیز ہے کہ لاپتہ افراد کے حوالے سے وہ باختیار لوگوں سے بات چیت کریں گے اور جلد از جلد اس مسئلہ کو نمٹائیں گے یقینا لاپتہ افراد کا معاملہ انتہائی اہم ہے جس کو وفاقی اور صوبائی حکومت وزیراعلی بلوچستان کی قیادت میں حل کریں گی۔ فرح عظیم شاہ کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا یہ امر رمضان المبارک کے علاو¿ہ بھی بلوچستان میں سستی اشیا کی فراہمی رمضان کے بعد بھی جاری رکھی جائے جس میں وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی جانب سے 183.3ملین روپے کی سبسڈی پیکج کی منظوری جو آج سے بلوچستان 34اضلاع میں 37سستے بازاروں کے قیام سے شروع ہو جاے گا تاکہ عوام کی فلاح و بہبود کے اقدامات جاری رکھے جائیں۔…

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے