الیکشن کمیشن آف پاکستان قلات میں بلدیاتی انتخابات میں حکومتی نمائندوں کی مداخلت کا نوٹس لے، میر سعید لانگو

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما سردارزادہ میر سعید جان لانگو نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان قلات میں بلدیاتی انتخابات میں حکومتی نمائندوں کی مداخلت کا نوٹس لے بصورت دیگر جمعیت علماء اسلام احتجاج پرمجبورہوگی جس کی تمام ترذمہ داری حکومت اورالیکشن کمیشن عائد ہوگی۔ یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں سردارزادہ میرسعید جان لانگو نے کہا کہ بلوچستان میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے بلدیاتی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد حکومتی نمائندوں نے قلات میں ترقیاتی اسکیموں اور مداخلت کاعمل شروع کردیا ہے جس سے قلات میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کی شفافیت مشکوک ہوگئی ہے جس سے عوام میں تشویش پائی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صاف و شفاف انتخابات کرانا الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ذمہ داری ہے الیکشن کمیشن کو حکومتی نمائندوں کی طرف سے بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان ہونے کے بعدعلاقے میں ترقیاتی اسکیموں کے اعلانات اورووٹوں کی خریدو فروخت کا نوٹس لینا چاہئے بصورت دیگر جمعیت علماء اسلام قلات کے عوام کے ساتھ ملکراحتجاج پر مجبور ہوگی جس کی تمام ترذمہ داری حکومت اورالیکشن کمیشن آف پاکستان پر عائد ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے