وڈھ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے گل محمد شیخ مینگل جاں بحق

خضدار(ڈیلی گرین گوادر) وڈھ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، لواحقین کا احتجاج روڈ کئے گھنٹے تک بلاک کیئے رکھا، ڈپٹی کمشنر خضدار کے کامیاب مذاکرات کے بعد روڈ عام ٹریفک کے لئے بحال کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وڈھ میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے گل محمد شیخ مینگل کو قتل کردیا قتل کے بعد لواحقین نے احتجاج کرتے ہوئے کوئٹہ کراچی شاہراہ پر آئے اور لاش کو روڈ پر رکھ کر دھرنا دیا مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔ کئی گھنٹے کے بعد مظاہرین سے ضلعی انتظامیہ نے مذاکرات کیئے ڈپٹی کمشنر خضدار میجر ریٹائرڈ محمد الیاس کبزئی اور ایس ایس پی خضدار سید جاوید اقبال غرشین نے مذاکرات کئے جو کامیاب رہے اور افطاری سے قبل روڈ عام ٹریفک کے لئے بحال کردیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے