نو منتخب پنجاب کے وزیراعلی سے حلف لینے میں قانونی تاخیری حربے ملک و جمہوریت کو بھی ناقابل تلافی نقصان پہنچایا جارہاہے، جمہوری وطن پارٹی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) جمہوری وطن پارٹی کے مرکزی بیان میں کہا گیا کہ آئینی ذمہ داران کا غیر آئینی اقدامات کیوجہ ملک کے عوام شدید مشکلات اور ذہینی کوفت کا شکار ہے نو منتخب پنجاب کے وزیراعلی سے حلف لینے میں قانونی تاخیری حربے استعمال کرکے نہ صرف ملک بلکہ جمہوریت کو بھی ناقابل تلافی نقصان پہنچایا جارہاہے ایسے روئیے مستقبل میں جمہوریت کی تسلسل کو قائم رکھنے میں روکاوٹ ثابت ہونگیاگر جمہوریت پسند قوتوں اور آئین کو تحفظ فرائم کرنے والیاداروں نے موجودہ صورتحال میں اپنا کردارادا نہ کیا تو خدانخواستہ اس کے سنگین نتائج برآمد ہونگے اس وقت غیرآئینی طریقے سے ملک کو سیاسی بحران کے جانب دھکیلا جارہاہے پنجاب کے نو منتخب وزیراعلی آئینی طور پر منتخب ہوچکا ہے ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ ان سے آئینی طریقے سے حلف لیکر کام کرنے دیا جاتا تاکہ وہ صوبے کی امور کو احسن طریقے سے سرانجام دیتے یہ ملک بنانا رپبلک نہیں ہے مملکت خداداد پاکستان کا ایک دستور ہے اور آئین کو تحفظ فرائم کرنے کی ادارے موجود ہے صرف چند اشخاص کے آنا ہٹ دھرمی اور غیر جمہوری روئیے کی بدولت بائیس کروڑ عوام کی ملک کو ایسے بحرانوں میں مبتلا نہیں کیا جاسکتا ہے اس ملک میں جس کی لاٹھی اس کی بھینس والا معاملہ نہیں چلیگا اب بس کریں اس ملک اور عوام پر رحم کریں ملک اس وقت شدید معاشی بحران میں مبتلاہے بڑھتی ہوئی مہنگائی نے غریب عوام کی کمرتوڑرکھی ہے وہ دووقت کی روٹی کے حصول کیلئے پریشان ہے ایسے حالات میں غریب عوام کو فوری طور ریلیف دینے کی ضرورت ہے نومنتخب حکومت کو عوامی فلاح و بہبود اور عوام کوریلیف فرائم کرنیدیا جائے بلاجواز منفی ہتھکنڈے استعمال کرکے حکومت اور عوام کیلئے پریشانیاں پیدا نہ کی جائے