عمران خان پرتوشہ خانہ میں ہونے والی چوری کے حوالے سے ریفرنس دائرکیا جائے،حافظ حمد اللہ

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان پرتوشہ خانہ میں ہونے والی چوری کے حوالے سے ریفرنس دائرکیا جائے۔ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمد اللہ نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ قوم کو ریاست مدینہ کا بھاشن دینے والا بتائے کہ تاریخ ریاست مدینہ میں کس خلیفہ نے تحائف سستے داموں خریدے اورمہنگے داموں بیچ کرپیسے جیب میں ڈالے ہوں۔انہوں نے کہا کہ عمران نیازی پرتوشہ خانہ میں ہونےوالی چوری کے حوالے سے ریفرنس دائرکیا جائے، توشہ خانہ منتظر ہے کہ عمران نیازی کا حقیقی چہرہ قوم کے سامنے بےنقاب کیا جائے۔

حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ سربراہان مملکت کی جانب سے تحائف شخصیت نہیں مملکت کو دئیے جاتے ہیں، یہ تحائف ریاست اورقوم کی امانت اورملکیت ہوتی ہیں۔ترجمان پی ڈی ایم نے کہا کہ عمران نیازی نے ریاست کے تحائف کوعالمی بازار میں بیچ کرملک کی عزت و وقار اور امانت و دیانت کا جنازہ نکالا، سابق حکمران کے اس عمل سے ملک اور قوم کا سر شرم سے پوری دنیا میں سرنگوں ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے