بلو چستان اسمبلی کا اجلاس دوروزہ وقفے کے بعدکل طلب

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلو چستان اسمبلی کا اجلاس دوروزہ وقفے کے بعدکل دو پہر اڑھائی بجے ہوگا۔ اجلاس میں پشتونخواء ملی عوامی پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی نصر اللہ خان زیرے محکمہ ما حولیات کی درستگی اور انسانی مسکن گا ہوں کو تباہی سے بچانے سے متعلق توجہ دلاؤ نو ٹس پیش کریں گے، اجلاس میں بلو چستان صنعتی تعلقات کا مسودہ قانون مصدرہ 2022،بلو چستان میٹر نٹی بینیفٹ کا مسودہ قانون مصدرہ 2022،بلو چستان لوکل گو رنمنٹ کا (ترمیمی) مسودہ قانون مصدرہ 2022،بلو چستان فیکٹریز کا (ترمیمی) مسودہ قانون مصدرہ 2022، بلوچستان شاپس اینڈ اسٹیبلشمنٹ کا (ترمیمی) مسودہ قانون مصدرہ 2022 پیش کئے جائیں گے، اجلاس میں محکمہ توانائی اور محکمہ ماہی گیری سے متعلق سوالات دریافت اور انکے جوابات دیئے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے