بلوچستان میں بھی کرپشن ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے، مولانا عبدالحق ہاشمی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاہے کہ بڑی جماعتوں نے ہمیشہ کامیابی کے بعد ملک و قوم کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا ہے۔ بلوچستان میں عوام بدحال،حکومت ناکام،نوجوان بے روزگار اورغربت انتہا کو پہنچ چکی ہے۔بدعنوانی کمیشن مافیاکی وجہ سے ترقیاتی فنڈزلوٹ مار کی نظرہوجاتی ہے۔حکمران باریاں بدلنے،عوام کو لوٹنے اورعدوں کاسہارالے رہی ہے۔جماعت اسلامی حقیقی اسلامی تبدیلی لانے کیلئے جدوجہد کررہی ہے۔ غربت وتباہ حال معیشت کو سہارا دینے کیلئے سودسے پاک معیشت اور دیانت دارٹیم کی ضرورت ہے۔ ملک کی طرح بلوچستان میں بھی کرپشن ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔احتساب کے ادارے تمام سابق حکمرانوں سے حساب لیں۔انہوں نے کہاکہ حکمران آئی ایم ایف کے چنگل وغلامی سے قوم کو نکال دیں یہی حکمرانوں کا قوم پر احسان ہوگا آئی ایم ایف کو قرضوں کے اصل رقم دینے کیلئے ٹائم لے لیں اور سوددینے سے صاف انکار کردیں حکمران اور پوری قوم کفایت شعاری،دیانت داری ،سادہ زندگی اختیار کرتے ہوئے فضول خرچی،عیاشی اور قومی خزانہ بے دردی سے استعمال کرنے اور بدعنوانی سے پرہیز کریں جب تک حکمران خودیانت دارنہیں ہوں گے آئی ایم ایف سے نجات حاصل نہیں کریں گے تبدیلی آئیگی نہ مہنگائی کم اور معیشت میں بہتری آئیگی۔بدقسمتی سے ہمارے حکمران اورادارے ایک دوسرے سے بڑھ کربدعنوان ہیں۔چھوٹے سے چھوٹاآفیسر سے لیکر وزیراعظم تک بدعنوانی میں ملوث اور دیانت داری واخلاص اورایمانداری سے عاری ہیں جس کی وجہ سے معیشت تباہ،قوم قرضوں کے دلدل میں مستقل پھنس گیے ہیں۔ کفایت شعاری کا درس دینے والے خود بنی گالہ سے وزیرا عظم ہاؤس ہیلی کاپٹر میں آٹھ لاکھ روپے ڈیلی خرچ کرتے رہے اور تین برسوں میں ایک ارب روپے اس پر خرچ کردیے۔ قوم کو بتایا جائے کہ جس شخص کی آمدن نہ ہو وہ کیسے بنی گالہ سڑک پر 30لاکھ روپے ادائیگی کرسکتا ہے۔ ہر حکمران اپنی دیانت داری کی تعریفیں کرتاہے جب وہ حکمران ہوتا ہے تو ادارے بھی خاموش رہتے ہیں اور ان کے جانے کیساتھ ہی فائلیں کھل جاتی ہے یہ ادارے جب وہ حکمران ہوتے ہیں تو کیوں حرکت نہیں کرتے۔بدعنوان حکمرانوں سودی نظام کو تقویت دی قوم کو آئی ایم ایف کا غلام بنایااسٹیٹ بنک اور معیشت کو گروی رکھ دیا مہنگائی وبے روزگاری کی وجہ سے عوام کا بہت براحال ہے جماعت اسلامی دیانت دار قیادت کے ذریعے اسلا می نظام لاکر معیشت کو بہتر اور نظام کو اسلامی بنائیگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے