بلوچستان کے نوجوانوں کو جماعت اسلامی ترقی،خوشحالی اور تعلیم دے سکتی ہے، مولاناعبدالحق ہاشمی

بلوچستان کے نوجوانوں کو جماعت اسلامی ترقی،روزگار،خوشحالی اور تعلیم دے سکتی ہے،مولاناعبدالحق ہاشمی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولاناعبدالحق ہاشمی نے کہا ہے کہ نوجوان قوم کا سرمایہ اسلامی جمعیت طلباء اللہ تعالیٰ نوجوان کیلئے بہت بڑاانعام ہے جمعیت نے نوجوانوں کو فحاشی عریانی بے راہ روی سے بچاکر تعلیم وشعور دیکر باکردار بنایا۔بلوچستان میں نوجوانوں کی معیاری تعلیم تربیت کھیل وروزگار کے مواقع نہ ہونے کے برابر ہیں حکمران خوشنما اعلانات تو کرتے ہیں لیکن عمل درآمد نہ ہونے کے برابرہے جماعت اسلامی نوجوانوں کے امید کی کرن ہے۔بلوچستان کے نوجوانوں کو جماعت اسلامی ترقی،روزگار،خوشحالی اور تعلیم دے سکتی ہے۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے اسلامی جمعیت طلباء کے گرینڈ افطارڈنر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیامولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ ملک کے مسائل کا حل اسلامی نظام میں ہے بلوچستان کو ترقی دینے کیلئے ضروری ہے کہ معیاری بامقصدتعلیم کو عام کیا جائے تعلیم کو کاروبار بناکر باصلاحیت اہل مغرغریب طلباء پر اعلیٰ تعلیم کے دروازے بند کر دیے گیے۔بلوچستان یونیورسٹی میں آئے روزکے ہڑتالوں نے بلوچستان میں تعلیم کو تباہ کرنے کی رہی سہی کسر پوری کردی حکومت اساتذہ کے مسائل حل،تعلیمی اداروں کی ضروریات پوری کرکے تعلیمی اداروں میں ہڑتال پر پابندی لگائے۔جماعت اسلامی اسلامی جمعیت طلباء کی سرپرستی کرتی رہیگی۔اسلامی جمعیت طلباء کے گرینڈافطار ڈنر تقریب سے اسلامی جمعیت طلباء بلوچستان کے ناظم ڈاکٹر نوید نادرمگسی،سابق ناظم صوبہ صابر صالح پانیزئی،کوئٹہ کے ناظم احسان اللہ نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہاکہ اسلامی جمعیت طلباء نے طلباء کوتربیت دی،مقصدزندگی بتایاتحریر وتقریرکی صلاحیت دی انسان شناسی،معاملہ فہمی،قابل عمل منصوبہ بندی دیکر معاشرے کا ذمہ دار باکردار بنایا اسلامی جمعیت طلباء نے بلوچستان سے باہر صوبے کے طلبہ کی تعلیمی معاونت وسرپرستی اور تربیت دی طلباء کے والدین وسرپرستوں سے رابطے میں رہے طلباء کو تعلیم سے قریب کرکے بے راہ روی،فحاشی وعریانی اور بے مقصدیت سے دور رکھا انشاء اللہ اسلامی جمعیت طلباء سیکولر سازشی عناصر کی سازشوں کو ناکام بناکر طلباء کے درمیان یکجہتی واتحاد کو فروغ دیکر لسانیت فرقہ واریت وقوم پرستی کے نام پر طلباء برادری کولڑانے کی سازشیں ناکام بنائیگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے