ایران کی جانب سے 132kv جیکی گورمند ٹرانسمیشن لائن سے بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے، ترجمان کیسکو
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) ترجمان کیسکو نے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے فنی خرابی کے باعث132kv جیکی گور-مند ٹرانسمیشن لائن سے بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے جس کے باعث مکران کے تینوں اضلاع کے تْمپ،تْربت،گوادر، گوادر انڈسٹریل، ڈیپ سی پورٹ، پسنی،اورماڑہ،پنجگور اورہوشاب گرڈ اسٹیشنوں کو بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے، یہ بات انہوں نے اتوار کو اپنے ایک بیان میں کہی، انہوں نے کہا کہ ایران سے بجلی کی دوبارہ فراہمی کے بعد مکران کے تمام علاقوں کی بجلی بحال کر دی جائے گی،ایران کی جانب سے بجلی کی بندش پر مکران کے صارفین سے معذرت اور تعاون کی اپیل کی گئی ہے۔