پاکستان کو جون 2022 تک تین ماہ کے اندر 12 ارب ڈالرز حاصل کرنا ہوں گے : ڈاکٹر حفیظ پاشا

سابق وزیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ پاشا کا کہنا ہے کہ ادائیگی میں توازن کے بحران سے بچنے کے لیے پاکستان کو 3 ماہ میں 12 ارب ڈالرز حاصل کرنا ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق چارٹر آف اکنامی کی تجویز دیتے ہوئے سابق وزیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ پاشا کا کہنا ہے کہ پاکستان کو جون 2022 تک تین ماہ کے اندر 12 ارب ڈالرز حاصل کرنا ہوں گے تاکہ ادائیگی میں توازن کے بحران سے بچا جاسکے، پاکستان کو آئی ایم ایف پروگرام بحال کرنے کے لیے ایک جامع اصلاحاتی لائحہ عمل کی ضرورت ہے کیوں کہ فیول اور بجلی کی سبسڈی دینے کے لیے وزیر اعظم کا ریلیف پیکج جو کہ بنیادی طور پر طبقہ اشرافیہ کے لیے تھا اور جس پر تقریباً 400 ارب روپے کے اخراجات کا تخمینہ ہے کو واپس کرنا ہوگا اور غریب عوام کو ٹارگٹڈ سبسڈی دینے کا لائحہ عمل تشکیل دینا ہوگا۔انہوں نے تجویز دی کہ بنیادی غذائی اشیاء جیسا کہ گھی، تیل، شکر، مصالحے، سبزیاں اور چائے وغیرہ پر بالواسطہ ٹیکسز میں کمی لائے جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کو بھی اسے قبول کرنا چاہیے کیوں کہ اچھی خبر یہ ہے کہ آئی ایم ایف انسانی چہرے کے ساتھ آرہا ہے، جامع اصلاحاتی پیکج سے آئی ایم ایف پروگرام بحال ہونے میں مدد ملے گی،
انہوں نے تجویز دی کہ بنیادی غذائی اشیاء جیسا کہ گھی، تیل، شکر، مصالحے، سبزیاں اور چائے وغیرہ پر بالواسطہ ٹیکسز میں کمی لائے جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کو بھی اسے قبول کرنا چاہیے کیوں کہ اچھی خبر یہ ہے کہ آئی ایم ایف انسانی چہرے کے ساتھ آرہا ہے، جامع اصلاحاتی پیکج سے آئی ایم ایف پروگرام بحال ہونے میں مدد ملے گی،

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے