وزیراعظم شہباز شریف عہدے کی تنخواہ نہیں لیں گے؟

اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) رواں ماہ وزارتِ عظمیٰ کا منصب سنبھالنے والے پاکستان کے 23 ویں وزیراعظم شہباز شریف تنخواہ نہیں لیں گے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر عابد شیر علی نے اپنے ایک ٹوئٹ میں بتایا کہ عوامی وزیراعظم شہباز شریف اپنے عہدے کی تنخواہ مبلغ 8 لاکھ روپے نہیں لیا کریں گے۔

عابد شیر علی نے ساتھ ہی یہ بھی بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف اگر یہ تنخواہ نہیں لیں گے تو ان پیسوں کا کیا ہوگا؟انہوں نے لکھا کہ غریب کا درد رکھنے والے لوگوں کا ایسا ہی عمل ہوتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے