قومی سلامتی کمیٹی نے تسلیم کیا مراسلہ حقیقت ہے، عمران خان

اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی نے تسلیم کیا مراسلہ حقیقت ہے۔سابق وزیر اعظم اور پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حقیقت بلآخر ایک دن سامنے آکر رہتی ہے اور واضح ہو گیا ہے کہ جو میں کہہ رہا تو وہ سچ ہے۔

انہوں نے کہا کہ سازش کرنے والوں کو پتہ تھا عمران خان کے بعد کون آئے گا اور جیسے ہی ہمارے سفیر سے امریکی آفیشل کی میٹنگ ہوئی تو اگلے ہی دن عدم اعتماد آ گئی اور عدم اعتماد پیش ہونے کے بعد ہمارے اتحادی اور پارٹی ارکان ہمارے خلاف ہو گئے۔عمران خان نے کہا کہ شہباز شریف کو معلوم تھا کہ مراسلہ اصل ہے اور اتحادیوں کو بھی یاد آ گیا کہ حالات اچھے نہیں ہیں۔ لندن میں بیٹھ کر نواز شریف نے سازش کی اور چھوٹا بھائی پاکستان میں اس کا حصہ تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے