عمران خان نے 4 سال میں ملک کے ہر شعبہ میں تباہی مچائی ، مریم نواز

لاہور(ڈیلی گرین گوادر)مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان نے خطرناک کھیل کھیلا وہ رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ عمران خان نے 4 سال میں ملک کے ہر شعبہ میں تباہی مچائی اور ملک کو ہر سطح پر نقصان پہنچایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے آئین شکنی کی اور عدلیہ کے احکامات اور قانون کا مذاق بنایا اور اب وہ فساد پھیلانے کی تیاری کر رہے ہیں۔ ریاست کو اس سے ایک فتنہ کی طرح سے نمٹنا ہو گا۔

مریم نواز نے کہا کہ عمران خان نے خطرناک کھیل کھیلا اور یہ شخص اپنی کرسی کی خاطر کسی حد تک بھی جا سکتا ہے۔ لہذا یہ شخص کسی بھی رحم یا رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے