پی ڈی ایم اے بلوچستان نے ہمیشہ ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے، میرعبدالقدوس بزنجو

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ قدرتی آفات اور موسمی شدتوں اور تغیرات سے پیدا ہونے والی صورتحال سے موثر طور پر نمٹنے کیلئے پی ڈی ایم اے بلوچستان نے ہمیشہ ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے اور ریسکیو اور امدادوبحالی کی سرگرمیوں میں ہمیشہ قابل قدر خدمات سرانجام دی ہیں حکومت پی ڈی ایم اے کو متحرک اور فعال رکھنے کیلئے تمام ضروری وسائل فراہم کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پراونشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ کمیشن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا مشیر داخلہ و پی ڈی ایم اے میر ضیاء لانگو اور دیگر متعلقہ حکام اجلاس میں شریک تھے ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے نصیر احمد ناصر نے اجلاس کو ایجنڈے میں شامل نکات پر بریفنگ دی اجلاس نے بلوچستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ فنڈ کے استعمال کی پالیسی کی بعض ترامیم کے ساتھ منظوری دی اجلاس نے قدرتی آفات کے دوران متاثرہ افراد کو بنیادی اشیاء کی فراہمی کیلئے ایمرجنسی سٹاک بڑھانے کی منظوری بھی دی اجلاس میں ڈویڑنل ہیڈ کوارٹر میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ ویلجز کے قیام کے منصوبوں کی پیشرفت کا جائزہ بھی لیاگیا اور محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات کو ہدایت کی گئی کہ متعلقہ ڈویژن کے ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ کی توسط سے منصوبوں کی پیشرفت کے حوالے سے رپورٹ طلب کی جائے جس کی روشنی میں ان منصوبوں کیلئے فنڈز کے اجراء کا تعین کیا جائے گا اجلاس میں پی ڈی ایم اے کے سالانہ سٹبلشمنٹ بجٹ میں اضافے اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ بلوچستان کو حتمی شکل دینے سے متعلق امور کا بھی جائزہ لیتے ہوئے اس ضمن میں بعد اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے