وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف آج کوئٹہ کا ایک روزہ دورہ کریں گے
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف آج(ہفتہ) کو کوئٹہ کا ایک روزہ دورہ کریں گے جہاں وہ چمن کوئٹہ، کوئٹہ تا خضدار آرسی ڈی شاہراہ کو دو رویہ کرنے کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف آج بروز ہفتہ کوئٹہ کا ایک روزہ دورہ کریں گے، وفاقی وزرا بھی ان کے ہمراہ ہوں گے،دورہ کوئٹہ کے دوران وزیراعظم چمن کوئٹہ، کوئٹہ تا خضدار آرسی ڈی شاہراہ کو دو رویہ کر نے کے دو سیکشنز کا سنگ بنیاد رکھیں گے وزیر اعظم کوئٹہ میں سیکورٹی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوب سے متعلق اعلی سطح اجلاسوں میں شرکت، وزیر اعلیٰ بلو چستان سے ون ٹو ون جبکہ پار لیمنٹرین سے بھی ملاقات کریں گے۔وزیراعظم کی کوئٹہ میں پرنٹ والیکڑونک میڈیا کے نمائندوں سے ملاقات بھی متوقع ہے۔