صدر مملکت نے آغا حسن بلوچ سمیت3 وفاقی وزراء سے ان کے عہدے کا حلف لے لیا

ایوان صدر میں ہونے والی تقریب حلف برداری میں صدر عارف علوی نے وفاقی وزراء جاوید لطیف، سالک چوہدری اور آغا حسن بلوچ سے حلف لیا۔ تقریب حلف برداری میں وزیراعظم شہباز شریف بھی موجود تھے۔جن وفاقی وزراء نے عہدوں کا حلف لیا ان میں مسلم لیگ، ق لیگ اور بی این پی مینگل کے اراکین قومی اسمبلی شامل ہیں۔اس کے علاوہ صدر مملکت نے بی این پی کے محمد ہاشم نوتیزئی سے بھی وزیر مملکت کے عہدے کا حلف لیا۔یاد رہے کہ اس سے قبل صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی کابینہ کے ارکان سے خرابی صحت کی بنا پر حلف نہیں لیا تھا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی سے ملاقات کر کے پنجاب اور دیگر صوبوں کے گورنرز کی تعیناتی اور تحریک عدم اعتماد کے دوران پیدا ہونے والی سیاسی کشیدگی کو کم کرنے پر اتفاق کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے