دہشت گردوں سے مقابلے میں میجر شاہد بشیر کی شہادت قابل افسوس ہے، میر ضیاء لانگو
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)صوبائی مشیر داخلہ و قبائلی امور میر ضیاء اللہ لانگو نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں آواران کے علاقے کاہان میں سیکیورٹی فورسز پر دہشت گردوں کی فائرنگ کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے دہشت گردوں سے مقابلے میں میجر شاہد بشیر کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے مذموم مقاصد کو بہادری سے ناکام بنانے والے میجر شاہد بشیر قوم کے ہیرو ہیں انہوں نے کہا کہ شہید میجر شاہد بشیر نے بہادری سے دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا انہوں نے کہا کہ ہماری سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی سے دہشتگرد پسپا ہوکر فرار ہو گئے دہشت گردوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے پر بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے غیور و محب وطن عوام اپنی بہادر اور دلیر فورسز کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑیہیں بلوچستان کے عوام ملک اور صوبے کی ترقی و استحکام کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گیصوبائی مشیر نے شہید میجر شاہد بشیر کے اہل خانہ سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ شہید کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے صوبائی مشیر نے واقعہ کے زخمی اہلکار کی جلد صحتیابی کی دعابھی کی ہے۔