بنی گالہ سے وزیراعظم ہاؤس تک سفر کُل 98 کروڑ 43 لاکھ اور 55 ہزار روپے خرچ ہوئے
اسلام آباد: حکومت نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے بنی گالہ سے وزیراعظم ہاؤس تک ہیلی کاپٹر کے سفری اخراجات کی تفصیلات جاری کردیں، جس کے مطابق ساڑھے تین سالوں میں کُل 98 کروڑ 43 لاکھ اور 55 ہزار روپے خرچ ہوئے۔ حکومت کی جانب سے جاری ہونے والی سفری دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ عمران خان کے ہیلی کاپٹر پر سفر کرنے کے اخراجات تقریباً 47 کروڑ روپے جبکہ مرمت پر 51 کروڑ کے اخراجات آئے۔حکومتی دستاویز کے مطابق ساڑھے تین سالوں میں کُل 98 کروڑ 43 لاکھ اور 55 ہزار روپے سفر پر خرچ ہوئے، اس حساب سے یومیہ 8 لاکھ روپے سے زائد روپے صرف ہیلی کاپٹر کے سفر پر خرچ ہوئے۔دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ بنی گالہ سے وزیراعظم ہاؤس کا سفر 15 کلومیٹر ہے، ہیلی کاپٹر کا ایک گھنٹے کا استعمال دو لاکھ 75 ہزار روپے بنتا ہے، ساڑھے تین سالوں میں ہیلی کاپٹر ٹوٹل 2 ہزار 726 گھٹنے سفر پر رہا۔