بلوچستان کے 32اضلاع میں 29مئی کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کیلئے 25 ہزار 741 امیدوار میدان میں اتر گئے

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان کے 32اضلاع میں 29مئی کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کیلئے 25 ہزار 741 امیدوار میدان میں اتر گئے سب سے زیادہ امیدوار ضلع خضدار سے سامنے آئے ہیں ضلع جھل مگسی میں صرف 334امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔الیکشن کمیشن کے مطابق بلوچستان بلدیاتی انتخابات میں کاغذات نامزدگی جمع کرنے کا سلسلہ مکمل ہوگیا بلوچستان کے بتیس اضلاع میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کیلئے مجموعی طور پر 25 ہزار 741 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے،بلوچستان کے 32 اضلاع کے شہری وارڈز میں 5 ہزار 939 اور دیہی وارڈز میں 19 ہزار 802 کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے، صوبے میں سب سے زیادہ 2117امیدوار خضدار سے سامنے آئے،پشین سے 1771کیچ سے 1558جعفر آباد سے 1486 اور نصیر آباد سے 1379امیدوار میدان میں اترے، سب سے کم امیدوار 334ضلع جھل مگسی سیاور آواران سے 345امیدوار سامنے آئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے