وزیر اعظم شہباز شریف سے جام کما ل کی ملاقات، ملکی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے سابق وزیر اعلیٰ بلو چستان جام کما ل خان کی قیادت میں وفد کی ملاقات، ملکی،سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔ جمعرات کو وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے سابق وزیر اعلیٰ بلو چستان جام کما ل خان،وفاقی وزیر سردار اسرار ترین، رکن قومی اسمبلی خالد حسین مگسی،سینیٹر انوار الحق، سینیٹر سرفراز احمد بگٹی، سینیٹر ثمینہ ممتاز، اراکینِ قومی اسمبلی احسان اللہ ریکی، روبینہ عرفان اور رکنِ صوبائی اسمبلی بلاول آفریدی نے ملا قات کی، ملا قات میں ملکی،سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال اوروزیر ِ اعظم کے بلوچستان کی ترقی کو حکومت کی ترجیحات میں شامل کرنے کا خیر مقدم کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے