وزیرِاعظم سے مولانا فضل الرحمن اور وزیر اعلیٰ سندھ کی الگ الگ ملاقاتیں
اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) وزیر اعظم شہباز شریف سے مولانا فضل الرحمن اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے الگ الگ ملاقاتیں ہوئیں جن میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات میں وفاقی وزراء رانا ثناء اللّہ اور خواجہ سعد رفیق بھی شریک تھے، دونوں رہنماؤں نے موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
دوسری جانب وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ملاقات میں وزیرِ اعظم کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرا دی، وزیر اعظم نے کہا کہ عوامی ریلیف کیلئے صوبے اور وفاق مل کر کام کریں گے۔