وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو سے رکو کمانڈڑ12کور لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کی ملاقات
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو سے جمعرات کور کمانڈڑ12کور لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں سیکورٹی و ترقیاتی معاملات کے علاوہ باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں ترقیاتی اہداف کے حصول کے لئے پر امن ماحول کے قیام کو ناگزیر قرردیا گیااور کہا گیا کہ تمام سیکورٹی ادارے امن کے قیام کے لئے مسلسل کوشاں ہیں اورسیکورٹی اداروں کی قربانیوں سے دیرپا امن کا قیام ممکن ہوا ہے۔ملاقات میں ترقیاتی عمل اور امن و امان کے قیام میں تمام اسٹیک ہولڈرز اور عام آدمی کی شرکت داری کو ضروری قرار دیا گیااورڈویژنل ریویو کمیٹیوں کے قیام اہم پیش رفت قراردیاگیا