لورالائی پولیس کی کاروائی، 3اشتہاری ملزمان گرفتار

لورالائی(ڈیلی گرین گوادر)لورالائی پولیس نے کاروائی کر تے ہوئے 3اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطا بق جمعرات کوڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ژوب رینج بمقام لورالائی صاحبزادہ بلال عمر کی ہدایات پر اور ایس ایس پی لورالائی عرفان بشیرکے احکامات پر اشتہاری ملزمان کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او پولیس تھانہ صدر انسپکٹر عبدالکریم مندوخیل نے پولیس کے ہمراہ قتل کے مقدمہ سال 2014 میں مطلوب تین اشتہاری ملزمان محمد اسلم ولد محمد حسن قوم ناصر سکنہ لورالائی، محمد انور، محمد خیر کو گرفتار کرلیا،مزید تفتیش جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے