زاہد اکرم درانی قومی اسمبلی میں بلامقابلہ ڈپٹی اسپیکر منتخب
اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) زاہد اکرم درانی قومی اسمبلی میں بلامقابلہ ڈپٹی اسپیکر منتخب ہو گئے۔اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے زاہد اکرم درانی نے کہا ڈپٹی اسپیکر کیلئے منتخب کرنے پر اپنے قائد مولانا فضل الرحمٰن کا مشکور ہوں۔ بلامقابلہ منتخب کرنے پر ایوان کے تمام ارکان کا مشکور ہوں۔ ہمارے خاندان نے ہمیشہ آئین کے مطابق حکومت چلائی۔
ہماری جماعت نے ہمیشہ آئین اور قانون کی جنگ لڑی۔ اسی کرسی پر بیٹھنے والے مجھ سے پہلے شخص نے آئین کو پامال کیا۔ میں ڈپٹی اسپیکر کی کرسی کا مورال بلند کروں گا۔