بلوچستان یونیورسٹی کے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی ریلی پر لاٹھی چارج اور تشدد قابل مذمت ہے، نیشنل پارٹی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان نے بلوچستان یونیورسٹی کے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی ریلی پر پولیس تشدد اور لاٹھی چارج کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پرامن احتجاج ہر شہری کا آئینی حق ہے احتجاج اور ریلی پر قدغن آئین کی منافی اقدام ہے۔جوائنٹ ایکشن کمیٹی مسائل کے حل کے لیے گزشتہ کئی روز سے سراپا احتجاج ہے لیکن جامعہ کی انتظامیہ نے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے مسائل سننے اور حل کرنے کے بجائے ان کی پرامن احتجاجی ریلی پر تشدد کی جس سے پروفیسرز لیکچرار اور دیگر اسٹاف کے افراد زخمی ہوئے جو قابل مذمت اقدام ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ جامعہ بلوچستان مسائلستان اور غیر قانونی سرگرمیوں کا گڑھ بن گیا۔جامعہ میں ہراسمنٹ کے کیس کا اندراج ہونا ہوسٹلوں سے طلباء کا لاپتہ ہونا، طلباء تنظیمیوں پر قدغن اور تشدد کے بعد اب قابل احترام استادوں پر لاٹھی چارج منفی سوچ و روئیے کی غمازی کررے ہیں۔ بیان میں کھا گیا جامعات علم و ادب اور تعمیر سوچ و روئیوں کے مراکز ہوتے ہیں جہاں قوم کی مستقبل پروان چڑتا ہے سماج کی ترقی و پیش رفت میں ان کا اہم کردار ہوتا ہے۔ ایسے ادارے میں ماورائے ائین اقدامات انتہائی افسوسناک اور قابل مزمت و نفرت ہوتے ہیں ہوتے۔ بیان میں کہا گیا کہ جامعہ بلوچستان کے اعلیٰ انتظامیہ کو اپنی روش بدلنا ہوگا اور جامعات کے مسائل کو حل کرنے کے لیے گفت و سنید اور مذاکرات کا سہارا لینا ہوگا جامعات میں پولیس گردی کی ہر گز اجازت نہیں دی جا سکتی ہے