یوم علی کے روٹس کی سیکورٹی کے لئے پولیس،انتظامیہ، ایف سی، و دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے مامور ہونگے، محسن حسن بٹ

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)آئی جی پولیس بلوچستان محسن حسن بٹ کی زیر صدارت یوم علی کے جلوس کی سیکورٹی اور دیگر انتظامات کے حوالے سے اجلاس ہوا۔اجلاس میں ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر جواد ڈوگر، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی جواد قمر، ڈی آئی جی کوئٹہ سید فدا حسن شاہ،اے آئی جی آپریشن رضوان عمر گوندل، اے آئی جی آئی ٹی عبدالحئی بلوچ، ایس ایس پی آپریشن عبدالحق عمرانی، ایس ایس پی ٹریفک شیر علی ہزارہ،ایس پی لیگل حمید دستی کے علاوہ دیگر آفیسرا ن یوم علی کے حوالے سے سیکورٹی اجلاس میں شریک تھے۔اس موقع پر آئی جی پولیس نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوم علی کے روٹس کی سیکورٹی کے لئے پولیس،انتظامیہ، ایف سی، و دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے مامور ہونگے۔ تھانوں کی سطح پر شہر کے خارجی اور داخلی راستوں پر چیکنگ اور سیکورٹی کا نظام بہتر کرنے کی ہدایت دی گئی۔ غیر قانونی اور غیر نمونہ نمبرپلیٹس اورنمبر پلیٹ کے بغیر اور غیر قانونی گاڑیوں کے خلاف مہم جاری ہیں اس حوالے سے کوئی غیر ذمہ داری نہیں کی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کے واقعات کے پیش نظر سیکورٹی کو سخت کرنے کے ساتھ ساتھ دیگر اہم اقدامات بھی کئے جائینگے.یوم علی کے جلوس کی کڑی نگرانی نصب سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے براہ راست کنٹرول روم کے ذریعے مانیٹرنگ اور عملی اقدامات بھی کئے جائینگے کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے پولیس کی بھاری نفری کو ڈیوٹی پر طلب کرلیا گیا ہے۔اس حوالے سے بلوچستان پولیس کی جانب سے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں جلوس کے راستوں کو محفوظ بنانے کیلئے روٹس کے ملحقہ سڑکوں اور گلیوں کو سیل کر دیا جائے گا۔ٹریفک پولیس کو بھی اپنے فرائض نبھانے کیلئے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے