گوٹھ رحمت اللہ نیچاری نصیرآباد سمیت دیگر علاقوں میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لئے ہینڈ پمپ نصب کی گئی، سید محمد یار شاہ کاظمی

نصیر آباد (ڈیلی گرین گوادر)امید سحر فاؤنڈیشن بلوچستان کے چیئرمین قبلہ سید محمد یار شاہ کاظمی کی کاوشوں سے نصیرآباد جعفرآباد کے مختلف گاؤں میں غریب اور مستحق افراد کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے ہینڈ پمپ نصب کی گئی ہے اس موقع پر مید سحر فاؤنڈیشن بلوچستان کے چیئرمین قبلہ سید محمد یار شاہ کاظمی نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گوٹھ رحمت اللہ نیچاری نصیرآباد،گوٹھ دلیل خان پندرانی،گوٹھ مراد علی ڈومکی، گوٹھ ہمزہ خان پندرانی نصیرآبادگوٹھ بہرام خان بلیدی جعفرآباد،گوٹھ تاج محمد بلیدی،آستانہ سید قلندر شاہ.درگاھ سید نور شاہ،گوٹھ بخشا خان جکھرانی،گوٹھ غلام حسین جکھرانی جعفرآباد و دیگر علاقوں میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے ہینڈ کئی علاقوں میں پمپ نصب کی گئی ہے تاکہ عوام کو صاف پانی میسر ہو سکئے میری اور میری تنظیم کے مرکزی قائدین کی ہمیشہ سے یہ کوشش رہی ہیں کہ ہم غریب اور مستحق افراد کی ہرممکن مدد کرنے کے لیے ہر وقت تیار رہتے ہی امید سحرفاونڈیشن بلوچستان کی جانب سے نصیرآباد جعفرآباد صحبت پور جیکب آباد سمیت سندھ اور بلوچستان کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے غریب اور مستحق افراد کی اجتماعی شادیوں کے دو بہترین پروگرام تشکیل دے چکے ہیں انہوں نے کہا کہ غریب معذور افراد کو ویل چیئر فراہم کر چکے ہیں اور متعدد غریب خاندانوں میں راشن تقسیم کیے گئے ہیں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے سندھ اور بلوچستان کے مختلف اضلاع میں ہینڈ پمپ نصب کیے گئے ہیں ہم تمام ان دوستوں سے گزارش کرتے ہیں کہ جن کے اڑوس پڑوس میں غریب اور مستحق افراد رہائش پذیر ہیں ان کی نشانداہی کرائیں انشاء اللہ امید سحر فاؤنڈیشن بلوچستان کی جانب سے ہر ممکن مدد کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے