وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف سے بی این پی کے قائد سرداراختر جان مینگل کی وفد کے ہمراہ ملاقات

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) مسلم لیگ کے مرکزی صدر وزیراعظم شہباز شریف سے بلوچستان نیشنل پارٹی کے قائد سردار اختر جان مینگل نے وزیراعظم ہاوس میں وفد کے ہمراہ ملاقات کی وفد میں پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل واجہ جہانزیب بلوچ‘ مرکزی کمیٹی کے ممبر سابق سینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی‘ ایم پی اے ثناء بلوچ نے ملاقات کی ملاقات میں سیاسی بالخصوص بلوچستان میں گزشتہ روز چاغی‘ نوکنڈی کے دلخراش واقعات پر تفصیل سے بات چیت کی جس میں حمید بلوچ کو بے دردی کے ساتھ شہید کیا گیا اس کے بعد پرامن مظاہرین پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا پارٹی نے اس بابت اپنی تشویش سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ سرحدی علاقوں میں تواتر کے دلخراش واقعات رونما ہو رہے ہیں جو یقینا افسوسناک ہیں سیکورٹی فورسز غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں جس سے عوام میں خوف و ہراس پھیل رہا ہے یہ امر قابل ستائش ہے کہ حالیہ واقعات کے حوالے سے جوائنٹ انویسٹی گیشن کمیٹی بنائی گئی ہے اور دالبندین میں شکایت سیل کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے ہمیں توقع ہے کہ کمیٹی ذمہ داری کا مظاہرہ اور تحقیقات کرتے ہوئے ذمہ داروں کا تعین کرے گی بلوچستان نیشنل پارٹی کے سامنے بلوچستان کی ترقی و خوشحالی‘لاپتہ افراد کی بازیابی‘ چادر و چاردیواری کے تقدس کو یقینی بنانا‘ روزگار کی نوجوانوں کو فراہمی‘ سرحدی اور بلوچستان میں تجارت کے فروغ جدوجہد اولین ترجیح ہے شہید حمید بلوچ کے بچوں کو روزگار اور تعلیم کی فراہمی کا اعلان بھی مثبت اقدام ہے جیونی‘ پسنی‘ گوادر‘ اورماڑہ‘ ڈام بندر میں ماہی گیروں کے روزگار کے تحفظ کو یقینی بنانے‘ غیر قانونی ٹرالنگ روکنے سے متعلق بھی وزیراعظم شہباز شریف کو آگاہی دی گئی وزیراعظم کی توجہ بلوچستان کے زمینداروں کے درپیش مسائل پر بھی مبذول کرائی گئی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کو ختم کیا جائے تاکہ بلوچستان کے زمینداروں کے مسائل حل ہو سکیں وزیراعظم نے یقین دہانی کرائی کہ بلوچستان کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے بجلی لوڈشیڈنگ کو کم کرنے کے ساتھ ساتھ بجلی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا جلد بلوچستان کا دورہ کر کے بی این پی کی جانب سے دی گئی تجاویز کو مد نظر رکھ کر اہم اعلانات کروں گا تاکہ بلوچستان کی حقیقی ترقی و خوشحالی کا دور دورہ ہو اور دہائیوں پرانے مسائل کو حل کرنے کی راہ ہموار ہو سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے