وزرات میرے لیئے ایک بڑا چیلنج ہے ٗ اسرار ترین

لورالائی(ڈیلی گرین گوادر) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار سردار اسرار ترین نے کہا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی کی قیادت تمام اتحادی جماعتوں کے قائدین اور وزیر اعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے مجھ پر اعتماد کرتے ہوئے کابینہ میں شامل کیا انہوں نے کہا کہ وزرات میرے لیئے ایک بڑا چیلنج ہے میری اولین کوشش ہوگی کہ ملک کی ترقی بقاء و سلامتی کیلئے اپنی ائینی زمہ داری کو پورا کرسکوں ہم وزیر اعظم کے وژن کے مطابق ملک کو معاشی و سیاسی بحرانوں سے نکالنے کی ہر ممکن کوشش کرینگے ملک میں ائین و پارلیمان کی سپریم میسی کو ہر صورت قائم رکھنے کی کوشش کرینگے۔یہ بات انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں غربت وبے روزگاری کے خاتمے کیلئے دن رات ایک کرکے کام کرینگے ہمارے پاس وقت بہت کم اور کام بہت زیادہ ہے ہم نے ایمرجنسی سے کام کرنا ہے تاکہ ملک کو دوبارہ اپنے پاوں پر کھڑا کیا جاسکے ملک کی تباہ حال معاشی صورتحال کو ٹھیک کرنے کیلئے وزیر اعظم نے معاشی ٹیم پر مشتمل ماہرین کی اکنامک کونسل تشکیل دیدی ہے جو کہ ہنگامی بنیادوں پر کام کریگی انہوں نے کہ غربت سے عوام کو نکالنے کیلئے درپیش چیلجز سے نمٹنا موجودہ حکومت کا ایک بہت بڑا امتحان ہوگا جسکی کامیابی کی امید ہے ہمارے ارادے نیک نیتی کے ساتھ کام بس کام کرنا ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کا احساس محرومی کا خاتمہ بھی ہمارے لیئے ایک کڑا امتحان ہے حکومت صوبے کو تمام وسائل فراہم کریگی تاکہ یہاں کے عوام بھی دیگر صوبوں کے برابر اسکیں انہوں نے کہا کہ رمضان میں وزیر اعظم نے عوام کو ریلیف دینے کیلئے سستے بازار لگانے اوت ملک کے تمام یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی آٹے سمیت دیگر اشیاء ضروریہ کئے نرخوں میں بڑی حد تک کمی کردی ہے جس سے عوام کو فائدہ ہوگا انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں کو نہیں فی الحال نہیں بڑہایا جارہا ہے اور سبسڈی جاری رکھی جائیگی لیکن حکومت کو اس سے نقصان بھی ہورہا ہے لیکن ہم عوام پر کم سے کم بوجھ ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ ملک میں بجلی اور گیس کا کوئی بحران نہیں ہے عوام کی تکالیف کا احساس ہے انہوں نے کہا کہ لورالائی دکی ہرنائی موسٰی خیل زیارت اور ہرنائی کے حلقے کے عوام کے مسائل سے بخوبی اگاہ ہوں وزارت میں رہ کر جتنے بھی وسائل دستیاب ہونگے اور اسکے علاوہ وزیر اعظم کے خصوصی فنڈز کیلئے ان سے درخواست کرونگا کہ میرے علا قے کے عوام کیلئے ترقیاتی پیکج منظور کریں انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہوگی کہ وفاق کے تحت مخصوص ملازمتوں کے کوٹے پر بے روزگار نوجوانوں کی تعیناتی ہو انہوں نے کہا کہ نوکنڈی واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتا ہوں وزیر اعلٰی نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیدیا ہے اگر اس سے بھی ورثاہ مطمئن نہ ہوئے تو وزیر اعلٰی نے جو ڈیشل کمیشن بنانے کی بھی انھیں یقین دہانی کرائی ہے انہوں نے کہا کہ وہ وزیراعظم اور اپنے حلقے کے عوام کے اعتماد کو ہرگز ٹھیس نہیں پہنچائینگے اور اپنے حلف کے مطابق ملک و عوام کی خدمت کرونگا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے