موجودہ حکومت عوام کو ریلیف دینے کی بھرپور کوشش کریگی،جمہوری وطن پارٹی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)جمہوری وطن پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ سے جاری ہونے والے بیان میں نومنتخب وفاقی کابینے کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا گیا کہ موجودہ حکومت عوام کو ریلیف دینے کی بھرپور کوشش کریگی گزشتہ چار سالوں سے عوام غربت اور بیروزگاری اور مہنگائی کی چکی میں پس رہے تھے موجودہ حکومت عوام کے لئے امید کی ایک کرن ہے اور انشاء اللہ موجودہ حکومت عوام کی توقعات پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کریگی نومنتخب وزیراعظم میاں شہبازشریف ایک محب وطن اور غریب پرور سیاستدان ہیں اور بہترین ایڈمنسٹریٹر ہونے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں ملک اور عوام کو معاشی مسائل سے نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اس میں کوئی شک نہیں کہ عوام بدترین معاشی صورتحال سے دوچار ہیں مہنگائی نے عوام کی کمرتوڑکر رکھی ہے اور اب یہ موجودہ حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی پر کنٹرول کرے اور عوام کو فوری طور پر ریلیف فرائم کرنے کی کوشش کریں بیان میں مزید کہا گیا کہ بلوچستان کے مخدوش حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہیے ہیں کہ بلوچستان پر اپنا خصوصی توجہ مرکوز اور ترجیح بنیادوں پر بلوچستان کی مسائل کو حل کریں تاکہ بلوچستان کی احساس محرومی کا خاتمہ ممکن ہوسکے کیونکہ پرامن اور خوشحال بلوچستان ہی پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا ضامن ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے