صدر عارف علوی سے وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے وزیر اعظم شہباز شریف نے ملاقات کی۔ملاقات میں ملک کی سیاسی اور معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے اہم ملکی امور پر صدر مملکت سے مشاورت بھی کی۔ ملاقات میں چاروں گورنرز کی تقرری سمیت آئینی امور پر بات چیت ہوئی۔

واضح رہے کہ صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیراعظم شہباز شریف اور نئی کابینہ سے حلف لینے سے معذرت کرلی تھی جس پر چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے یہ حلف لیے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے