دالبندین میں نوکنڈی واقعہ کیخلاف نیشنل پارٹی وبی این پی کا احتجاجی مظاہرہ

دالبندین (ڈیلی گرین گوادر) ضلع چاغی ڈھک، نوکنڈی اور تحصیل چاغی میں پیش آنے والے دلخراش واقعات کے خلاف بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل، نیشنل پارٹی اور بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پجار کے زیر اہتمام دالبندین پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے سیکیورٹی فورسز کی جانب سے فائرنگ کرکے ڈرائیور حمیداللہ کو قتل اور چاغی و نوکنڈی میں مظاہرین کو زخمی کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے بااختیار اعلی سطحی تحقیقات اور ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف ایف آئی آر سمیت تمام تر قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین سے نیشنل پارٹی کے صوبائی ورکنگ کمیٹی کے رکن سردار رفیق شیر، بی این پی کے ضلعی نائب صدر اقبال ریکی، بی ایس او پجار کے صوبائی نائب صدر شفقت ناز بلوچ، تحصیل صدر نیشنل پارٹی ظفر بلوچ، بی این پی کے انفارمیشن سیکرٹری میر ابراہیم بلوچ، بی ایس او کے زونل صدر کلیم بلوچ، نیشنل پارٹی کے جنرل سیکرٹری غلام اللہ بلوچ و دیگر نے خطاب کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے