حکومت کا پی سی بی چیئرمین رمیز راجہ کو فارغ کرنےکا فیصلہ

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)حکومت نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چئیرمین رمیز راجہ کو فارغ کرنےکا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نئے چیئرمین پی سی بی کیلئے گورننگ بورڈ کو 2 نام دیں گے اوربورڈ دونوں ناموں سے ایک نام تجویز کرے گا۔

علاوہ ازیں خبر سامنے آئی تھی کہ چئیرمین پی سی بی رمیز راجہ کی ڈائریکٹرز اور دیگر اسٹاف سے ملاقات ہوئی ہے جس میں انہوں نے عہدیداران کو کام پر فوکس کرنے کو کہا ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ مجھے کام جاری رکھنے کا کہا گیا ہے تو اب غیر یقینی کی صورتحال ختم ہو جانی چاہے۔خیال رہے کہ سابق ٹیسٹ کرکٹر رمیز راجہ 13 ستمبر 2021 کو پی سی بی کے بلا مقابلہ چیئرمین منتخب ہوئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے