بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات 2022 کے حوالے سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کاآج آخری دن ہے، فیاض حسین مراد
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان فیاض حسین مرادنے کہا ہے کہ صوبہ بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات 2022 کے حوالے سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کاآج(21اپریل)آخری دن ہے الیکشن پروگرام کے مطابق 21 اپریل تک متعلقہ ریٹرننگ افسران کے پاس کاغزات نامزدگی جمع کیئے جاسکیں گے22 اپریل کو نامزد امیدواروں کی فہرستیں جاری کی جائیں گی23 سے 25 اپریل تک کاغزات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی جائے گی 26 سے 28 اپریل تک ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کیخلاف اعتراضات دائر کیئے جاسکیں گے29 اپریل سے 6 مئی تک ریٹرننگ افسران اپیلوں پر فیصلے کریں گے7 مئی کو امیدواروں کی نظر ثانی شدہ لسٹیں اویزاں کی جائیں گی9 مئی تک امیدوار دستبردار ہوسکیں گے10 مئی کو امیدواروں کو انتخابی نشانات دیئے جائیں گے اور 29 مئی کو بلوچستان کے کوئٹہ اور لسبیلہ کے علاوہ پورے بلوچستان کے تمام اضلاع میں پولنگ ہوگی۔