ڈپٹی کمشنرقلات کیپٹن (ر)مہراللہ بادینی کے زیرصدارت بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کی مناسبت سے اہم اجلاس منعقدہوا

قلات (ڈیلی گرین گوادر) ڈپٹی کمشنرقلات کیپٹن (ر)مہراللہ بادینی کے زیرصدارت بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کی مناسبت سے اہم اجلاس منعقدہوا اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرقلات سیدمقصودشاہ۔ ایس پی قلات عبدالرؤف بڑیچ اسسٹنٹ کمشنرقلات جہانزیب بلوچ۔اسسٹنٹ کمشنرمنگچر بہرام سلیم۔ ڈی ایس پی منظوراحمد مینگل۔ ڈی ایس پی عبدالحمید۔ڈسٹرک ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر نصراللہ لانگو۔ تفتیشی آفیسر قلات لیویز رسالدار عبدالظہور۔ ایس ایچ او قلات پولیس نزیراحمدعمرانی۔ نے شرکت کی اجلاس میں الیکشن کمیشن کی جانب سے ضلع قلات کے یونین کونسلوں میں منتخب کردہ پولننگ اسٹیشنوں پر سکیورٹی اور دیگر انتظامات پر تبادلہ خیال کیاگیا ڈیٹی کمشنرقلات نے ایس پی عبدالرؤف بڑیچ۔اسسٹنٹ کمشنرقلات۔اسسٹنٹ کمشنرمنگچر کوہدایات جاری کردی کہ دوران الیکش امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں تاکہ پولنگ اسٹیشنوں پر کسی قسم کا ناخوشگوار واقع رونما نہ ہو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے