چاغی واقعہ انتہائی قابل افسوس ہے، واقعہ کے زمہ داروں کا تعین کر کے انہیں جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا ٗ میر ضیاء اللہ لانگو

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)صوبائی مشیر داخلہ و قبائلی امور میر ضیاء اللہ لانگو نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں چاغی واقعہ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ضلعی انتظامیہ اور تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کو احکامات جاری کردیے ہیں اور ساتھ ہی انہوں نے متعلقہ اداروں سے ہنگامی بنیادوں پر واقعہ کی رپورٹ جلد از جلد طلب کرلی ہے صوبائی مشیر داخلہ نے واقعہ کو انتہائی قابل افسوس قرار دیتے ہوئے یقین دلایا ہے کہ واقعہ کے زمہ داروں کا تعین کر کے انہیں جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور جانبحق ڈرائیور کے لواحقین کو مکمل انصاف فراہم کیا جائیگا انہوں نے چاغی کے علاقے میں فائرنگ کے زخمیوں کو ٹراما سینٹر کوئٹہ میں علاج معالجہ کی بہترین سہولتوں کی فراہمی کی ہدایت کی اور چاغی کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ پرسکون رہتے ہوئے صبر وتحمل کا مظاہرہ کریں اور ڈرائیور کے لواحقین سے کسی قسم کی نا انصافی نہیں ہوگی انہوں نے کہا کہ جیسے ماضی میں بھی چاہیے فورسز ہو یا سیولین، جن کی بھی کوتائی سے انسانی جان ضائع ہوئی ہو ان کے خلاف قانون کے مطابق سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور چاغی واقعہ میں بھی جو ملوث پایا گیا اس کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور ملوث عناصر کو ان کے انجام تک پہنچا کر زمہ داروں کے خلاف کارروائی منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے