چاغی میں مظاہرین پر فائرنگ کے واقعہ کی تحقیقات کے لئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم قائم کردی گئی ہے ٗ میر عبدالقدوس بزنجو

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ چاغی میں مظاہرین پر فائرنگ کے واقعہ کی تحقیقات کے لئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم قائم کردی گئی ہے شہید ہونے والے افراد کے لواحقین کو معاوضہ دیا جائیگافائرنگ سے شدیدزخمیوں کو ضرورت پڑنے پر علاج معالجے کے لئے کراچی منتقل کیا جائیگا، یہ بات انہوں نے بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہی، وزیراعلیٰ نے کہا کہ چاغی میں مظاہرین پر فائرنگ کا واقعہ افسوسناک ہے واقعہ کی تحقیقات کے لئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کردی گئی ہے چیف سیکرٹری بلوچستان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، آئی جی نے بھی علاقے کا دورہ کیا ہے تاکہ حقائق سامنے لا جاسکیں انہوں نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ جلد از جلد رپورٹ مرتب کی جائے انہوں نے اپوزیشن ارکان کے جوڈیشل تحقیقات کے مطالبے پر کہا کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ آنے دی جائے اگر ضرورت پڑی تو جوڈیشل تحقیقات کا آپشن بھی موجود ہے انہوں نے کہاکہ فائرنگ سے شہید ہونے والے افراد کے لواحقین کو معاوضہ دیا جائیگا ضرورت پڑنے پر زخمی کو علاج معالجے کے لئے کراچی بھی منتقل کیا جائیگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے